17 اگست 2011 - 19:30

عراق کے صوبہ بصرہ کے علماء و سیاستدانوں نے قدس کے روز کی ریلی میں مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی تاکید کی ہے ۔

ابنا: بصرہ صوبہ جو عراق کے جنوب میں واقع ہے اس کے علماء و سیاستدانوں نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں یوم قدس کی مناسبت سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

بصرہ صوبہ کونسل کے صدر حجت الاسلام شیخ احمد السلیطی نے اس سلسلہ میں کہا : تمام مسلمانوں پر واجب ہے قدس کی آزادی جو کہ اسلام کے مقدسات میں شمار کیا جاتا ہے اور یھودی غاصبوں کی طرف سے غضب کا شکار ہو رہی ہیں اس کی فکر سے غافل نہ ہوں ۔

بصرہ کونسل کے ممبر حجت الاسلام سید عبدالستار الموسوی نے مزید اس سلسلہ میں اظہار کیا ہے : عالمی یوم قدس پر عربی ممالک میں جاری انقلابی تحریک کی حمایت کے ساتھ تمام عربی انقلابی کے لئے جشن کا انعقاد ہونا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : صہیونی حکومت کے خلاف اور تمام اسلامی ممالک کے طاغوتیوں کے خلاف مقابلہ میں کوئی فرق نہی ہے ۔

اس صوبہ کے سیاستدان حسین کاظم الراشد نے بھی وضاحت کی : قدس صرف ایک دینی مسئلہ نہی ہے بلکہ انسانی مسئلہ ہے اور جو علاقہ اور عالمی پیمانہ پر کافی مؤثر ہے ۔

............

/169